چین کے 74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدے

پیر, 25 ستمبر 2017 16:30

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ متعلق تعاون کے معاہدے طے کر لیے ہیں، منصوبہ عالمی معاشی ترقی کی نئی قوتمتحرکہ بنے گا، یہ تمامممالک کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ اس وقت تک چین نے کل چوہتر ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو سے متعلق تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کا وسیع پیمانے پر مثبت رد عمل ظاہر ہو رہا ہے۔جس کی وجہ بتاتے ہوئے جناب لو کھانگ نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں مشترکہ مشورے، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات کے جذبات کے تحت متعلقہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور بین الاقوامی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے زیادہ منصفانہ معقول اور صاف و شفاف نظام کے قیام کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو عالمی معیشت کی ترقی کی نئی قوت محرکہ بنے گا جو تمام ملکوں کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Read 192 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto