ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے

جمعہ, 17 مارچ 2017 17:02

لندن: ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت کے لئے راہ ہموار ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ دوئم نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بریگزٹ بل قانونی شکل اختیار کرگیا اور بل پر دستخط کے ساتھ ہی برطانویہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کی شاہی منظوری بھی مل گئی۔ ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد وزیراعظم تھریسامے کو آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے علیحدگی پر بات چیت کے لئے اختیار مل گیا۔

اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں بل منظور کیا تھا جسے برطانوی وزیراعظم نے فیصلہ کن وقت قرار دیا تھا لیکن اب ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد بل قانونی شکل اختیار کر گیا اور ساتھ ہی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے 28 ممبر ممالک سے بات چیت کا اختیار مل گیا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے آرٹیکل 50 کا استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے مذاکرات کریں گی۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بریگزٹ سے پہلے اسکاٹ لینڈ‌ کی آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ وقت اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کے لئے مناسب نہیں تاہم پورے برطانیہ کی توجہ بریگزٹ کے معاہدے پر توجہ ہونی چاہیے۔

Read 529 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto