میں نے خواب دیکھا کہ اگلے مہینے کی اس تاریخ کو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی، اب تک خطرناک پیشن گوئی سامنے آگئی

پیر, 17 اپریل 2017 00:38

نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے سمیت لاتعداد پیش گوئیاں کرنے والے معروف امریکی شخص نے اب تیسری عالمی جنگ کے متعلق بھی رونگٹے کھڑے کر دینے والی پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ہوریشو ویلیگس (Clairvoyant Horacio Villegas)کا کہنا ہے کہ ”میں نے خواب دیکھا ہے کہ آسمان سے آگ کے گولے زمین پر برس رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب تیسری عالمی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔“

ہوریشو نے اس پیش گوئی میں تیسری عالمی جنگ وقوع پذیر ہونے کی تاریخ بھی بتائی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ”یہ جنگ 13مئی کو شروع ہو گی۔ یہ وہ دن ہے جس روز مقدس خاتون پرتگال کے ایک گاﺅں میں گئی تھیں اور انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر روس کو ان کے مذہب کا پیروکار نہ بنایا گیا تو خدا اسے (روس کو)دنیا کی تباہی کے لیے استعمال کرے گا۔“ہوریشو کا کہنا تھا کہ ”تیسری عالمی جنگ 13مئی کو شروع ہو گی اور13 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی لیکن تب تک کئی ممالک صفحہ¿ ہستی سے مٹ چکے ہوں گے اور کروڑوں لوگ لقمہ¿ اجل بن چکے ہوں گے۔“

Read 5017 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto