ایران کی پاکستان میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی

منگل, 09 مئی 2017 01:00

تہران: ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنی حدود میں دہشت گردوں کے ’’محفوظ ٹھکانے‘‘ ختم نہ کیے تو ایرانی فوج پاکستان پر حملہ کردے گی۔ میجر جنرل محمد باقری نے الزام لگایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’جیش العدل‘‘ سرحدپار ایرانی فوجیوں پر حملوں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہے اور اس تنظیم کے ٹھکانے پاکستانی حدود کے اندر واقع ہیں جہاں سے یہ اپنی دور مار بندوقوں کے ذریعے ایرانی فوجیوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔ محمد باقری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا، ان کے ٹھکانے خود تباہ نہیں کیے اور پاک ایران سرحد پر نگرانی مؤثر نہ بنائی تو ایران ہر اس جگہ حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہوں۔
اس سے قبل 2014 میں بھی ایران نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ جیش العدل نے اس کے 5 سرحدی محافظ اغواء کرلیے ہیں اور انہیں چھڑانے کےلیے وہ پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے لیکن یہ مسئلہ مقامی عمائدین کی مداخلت سے پرامن طور پر حل کرلیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران اس مسئلے پر بات کی تھی لیکن ایران کا کہنا ہے کہ اب تک اس معاملے میں پاکستان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکی ایک ایسے وقت دی گئی ہے۔

Read 226 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto